
خلیج اردو
09 ستمبر 2020
ابوظبہی: انڈین پریمئر لیگ آئی پی ایل کا 13 ویں ایڈیشن اس سال متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ اس سسلے میں ممبئی انڈینز کی ٹیم ابوظبہی پہنچ چکی ہے۔
سفر کے بعد پریکٹس سے تھکاؤٹ محسوس ہوئی تو تھوڑا سکون پانے کیلئے ممبئی انڈینز کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ساحل سمندر کا رخ کیا۔
ابوظبہی کی خوبصورت بیچز نے کھلاڑیوں کو اپنی سحر میں جھکڑ لیا۔ ممبئی انڈینز کے کپتان روہت شرما سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بچوں کے ہمراہ اپنی تصویریں کھینچیں جسے ممبئی انڈینز کے آفشیل ٹویٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا۔
#OneFamily time at the beach 🏖️💙#MumbaiIndians #MI #Dream11IPL @adu97 @dhawal_kulkarni @surya_14kumar @ImRo45 @ritssajdeh pic.twitter.com/UHdsx3kgav
— Mumbai Indians (@mipaltan) September 8, 2020
ون فیملی کے سلوگن کے ساتھ ان تصویروں میں کھلاڑیوں کو اپنے بچوں اور شریک حیات کے ساتھ خوبصورت سحراؤں ، دھوپ ، ساحل سمندر اور سمندر کے لہروں سے لطف اندوز ہوتے دیکھایا گیا ہے۔
▶️ Press play for wholesome #OneFamily moments ☀️🌊#MumbaiIndians #MI #Dream11IPL pic.twitter.com/DdwPTUnm3W
— Mumbai Indians (@mipaltan) September 8, 2020
روہت شرما اپنی بیٹی سمائرا اور بیوی ریتیکا کے ساتھ آٹھکیلیاں کرتے دیکھا گیا جبکہ باقی کھلاڑیوں نے بیچ پر فٹ بال بھی کھیلی۔
آل راؤنڈر کنال پانڈیا نے کھلاڑیوں کی تفریح کو سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریم کے ذریعے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ کھلاڑی باسکٹ بال ، ٹینس ٹیبل ، کیرم بورڈ ، بورڈ گیمز ، چیس ، پلے اسٹیشن ، ڈرٹ بورڈ ، فٹ وولی ، پول ٹیبل اور دیگر کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے۔
کھلاڑیوں کیلئے حکام نے زبردست انتظامات کیئے ہیں۔ فیملی کے ساتھ آئے کھلاڑیوں کے بچوں کیلئے کھلینے کا الگ بندوبست کیا گیا ہے۔ یہاں ایک سیکشن موجود ہیں جس میں میوزیکل الات ہیں اور یہاں کنال پانڈیا اور ہردیک نے موسیقی کے الات بجانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ان میں سے کچھ الات بجانے سیکھیں گے۔
لائیو اسٹریم میں پانڈیا نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ہمارے بہت سے شائقین ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے لیکن ہم آپ لوگوں کو اپنی ساتھ جڑے رکھیں گے اور ہم محسوس کر سکتے ہیں کہ اُپ لوگ ہم سے دور ہو کر بھی ہمارے ستاھ ہیں۔







