متحدہ عرب امارات

فجیرۃ کے تیل ذخائر 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

۔۔ متحدہ عرب امارات میں فجیرۃ کی مشرقی ساحلی بندرگارہ پر تیل مصنوعات کے ذخائر کا حجم رواں ہفتے کم ہوکر چار ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا ، اس میں رواں سال گیسولین اور دیگر لائٹ ڈسٹلیٹس میں سب سے زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے –
فجیرۃ آئل انڈسٹری زون کی طرف سے آج جاری تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر کو مرتب انوینٹریز کے مطابق یہاں کل ذخائر کا حجم 316ء23 ملین بیرل رہا جوکہ گزشتہ ہفتے کی نسبت 2ء7 فیصد کم ہے اور یہ مقدار 24 مارچ کے بعد کم ترین سطح بھی ہے ، یہاں لائٹ ڈسٹلیٹس 18 فیصد کم ہوکر 169ء6 ملین بیرل رہیں جوکہ 31 دسمبر 2019 کے بعد سے سب سے زیادہ گراوٹ ہے –

سنگاپور کے ساتھ فجیرۃ میں بھی لائٹ ڈسٹلیٹس کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے ، سنگاپور میں کمرشل آن شور لائٹ ڈسٹلیٹس کے ذخائر 6 ماہ کی کم ترین سطح پر رہے اور ان کا حجم 26 اگست کو 643ء13 ملین بیرل رہا تھا – حالیہ ٹینڈرز ظاہر کرتے ہیں کہ فجیرۃ کی ان برآمدات میں کوئی بڑھوتری نہیں ہوئی ، فجیرۃ سے گیسولین کے کلیدی خریدار پاکستان نے 17 سے 22 ستمبر کے دوران 4 ہزار میٹرک ٹن گیسولین خریدی جبکہ یکم سے 5 اکتوبر کے درمیان ایس اینڈ پی گلوبل پلیٹس کی ڈلیوری 54 ہزار ٹن کی ہے –

مڈل ڈسٹلیٹس کی انوینٹریز بھی اسی ہفتے میں 10 فیصد کم ہوکر 805ء3 ملین بیرل رہیں جوکہ تین ہفتوں کی کم ترین سطح ہے جبکہ ہیوی ڈسٹلیٹس میں 2ء0 فیصد اضافہ ہوا اور انکا حجم 342ء13 ملین بیرل رہا – جنوری 2017 سے پلیٹس کو فجیرۃ انوینٹری ڈیٹا خصوصی طور پر فراہم کیا جاتا ہے

 

Source : WAM

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button