متحدہ عرب امارات

دبئی میں بچے کے پھیپھڑے میں مونگ پھلی چلی گئی

(خلیج اردو ) دبئی میں بچے کے پھیپھڑے میں مونگ پھلی پھنس گئی جس کو کامیاب سرجری کے بعد نکال لیا گیا ہے ۔ بچے کا نام زید ہے جس کے والدین کا تعلق شام سے ہے ۔

بچے کے والدہ کے مطابق زیید کو مونگ پھلی بہت پسند ہے اور وہ بہت شوق سے کھاتا ہے ۔اس دن بھی وہ مونگ پھلی کھا رہا تھا کہ اچانک ہنستے ہوئے وہ کھانستے ہوئے رونے لگا ۔والدہ نے اس کو ڈاکٹر کے پاس لے گئی ۔

ڈاکٹر نے اسکا ابتدائی جائزہ لیا تو تشخیص نہ ہو سکی کہ کیا مسلہ ہے ۔اس کے بعد ڈاکٹر نے اسکو بڑے اسپتال میں دوسرے ڈاکٹر کی اطلاح دی ۔ اسکی والدہ اسکو اسپتال کی گئی۔

میڈی کیئر اسپتال آل صفاء کے ڈاکٹر محمد جابر نے اسکا بغور جائزہ لیا اور ایکسرے کے بعد اسکو معلوم ہوا کہ بچے کے پھیپڑے میں کچھ پھنسا ہوا ہے ۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کے پھیپڑے میں کچھ پھنس چکا ہے جسے نکالنا ہوگا اور اس کے لئے سرجری کرنی پڑھے گی ۔

بچے کی والدہ نے ڈاکٹر کو بتایا کہ دو دن پہلے زیید مونگ پھلی کھا رہا تھا جس کے بعد اسکو مسلہ ہونا شروع ہوا ۔ ڈاکٹر نے ابتدائی معلومات اکٹھا کہ اور بعد میں برونچسکوپی کرنے کے بعد تصدیق ہوئی کہ پھیپڑے میں پھنسی چیز مونگ پھلی ہی ہے ۔

ڈاکٹر نے بچے کا معائنہ کیا اور سانس لینے پر غور کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ کوئی چیز اٹھک سی گئی ہے ۔

ڈاکٹر نے منہ کے ذریعے سرجری کا آغاز کیا اور پائپ کو پھیپڑوں تک پہنچایا گیا اور یوں بچے کے پھیپڑے سے مونگ پھلی نکال لی گئی جس کے بعد بچہ ٹھیک ہوگیا اور اسکو اسپتال سے خارج کردیا گیا ۔

 

 

 

 

Source : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button