
(خلیج اردو ) دبئی میں کویڈ 19 کی صورتحال قابو میں آتے ہی کنسرٹس اور تفریخی تقریبات کا شیشہ دوبارہ شروع کردیا گیا ہے جو دبئی کی معیشت کو سنبھالنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے ۔
حال ہی میں بین القوامی مزاحیہ فنکار جیمی کار نے تین شوز کئے جن کو دیکھنے بڑی تعداد میں لوگ آئے ۔ جیمی کار کے پروگرام اگست میں دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہوئے جو پہلے دو تقاریب تھی مگر بعد میں تین کردی گئی کیونکہ لوگوں کی جانب سے اسے بہت پسند کیا گیا ۔
دبئی میں اکثر بین الاقوامی شہرت یافتہ مزاحیہ فنکار آتے ہیں اور جولائی میں ڈینی او برین ،نیک پیج اور پیٹر فلناگان نے بھی شوز کا انعقاد کرکے لوگوں کو تفریخ فراہم کی جنکی اگست میں طے شدہ 5 پروگراموں کے تمام ٹکٹیں فروخت ہوئی ۔
اماراتی مزاحیہ فنکار علی آل سید اور منا لیکیون نے بھی دبئی اوپرا میں شو کرکے لوگوں کی توجہ حاصل کی ۔اگست میں ہی عرب گلوکار سیف نبیل اور محمد اسف نے بھی براہراست شو پیش کیا ۔
Source : Khaleej Times







