
(خلیج اردو )سعودی عرب عمرہ پر آئے افراد واپس نہ جانے پر 300 ٹریولر ایجنسیوں کو جرمانہ کردیا گیا۔ محکمہ عمرہ اور حج سعودی عرب نے بیان جاری کیا ہے کہ عمرہ کرانے والی ایجنسیوں کو 6 سو ملین سعودی ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا ۔
عمرہ کرانے والی ایجنسیوں نے کہا ہے کہ انکو محکمہ کی جانب سے نوٹس دیا گیا ہے کہ جنرل ڈاریکٹریٹ آف پاسپورٹ کے ساتھ عمرہ پر آئے واپس نہ جانے والے افراد کے نام اور معلومات سئیر کریں مگر کمپنی مالکان نے معلومات نہ ہونے کی یقینی دہانی جمع کرادی ۔
کمپنی مالکان نے کہا ہے کہ ایک کمیٹی بنائی جائے اور اس معاملے کی تحقیقات کرائی جائے کیونکہ ان کے کاروبار کو پہلے ہی خسارے کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ فروری سے عمرہ پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے ۔
چیمبر آف کامرس نے ہدایت جاری کی ہے کہ محکمہ حج کو چاہئے کہ ان ایجنسیوں کو سیکورٹی پرمٹ جاری کرے اور حکومت کی جانب سے عائد جرمانے میں نرمی پیدا کرے اور انکو عمرہ ویزے ایشو کرنے کا اجازت نامہ دے ۔
سعودی عرب میں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین آتے ہیں جو حج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے اور عمرہ ادا کرنے کے بعد واپس چلے جاتے ہیں ۔
Source:Khaleej Times







