متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

اماراتی فیلڈ ٹیموں نے پاکستان کے جنوب میں 75 ہزار سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنا شروع کردیا

اسلام آباد ، 9 ستمبر ، 2020 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کی ہدایات ، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی حمایت اور نائب وزیراعظم و وزیر برائے صدارتی امور اور خلیفہ بن زاید النھیان فاؤنڈیشن کے صدر عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان کی نگرانی میں اماراتی فیلڈ ٹیمز نے پاکستان کے جنوبی علاقوں میں سیلاب کے باعث پھنسے 75 ہزار افراد کو ریسکیو کرنا شروع کردیا ہے ، ان سیلاب متاثرین کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچنے کا امکان بھی ہے –

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید ابراھیم الزعابی اور کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر سالم علی الظنحانی نے اس امدادی عمل کیلئے صوبہ سندھ کا دورہ کیا اور وہاں کے وزیراعلی سید مراد علی شاہ سے ملاقات بھی کی ۔ اس دورے میں الزعابی نے سیلاب متاثرین کے حوالے سے وزیراعلی سے دلی افسوس کا اظہار بھی کیا –
الزعابی نے مقامی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی کیں جبکہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے وزیراعلی کے ہمراہ امدادی عمل کے پہلے مرحلے میں فوری امداد کی اشیاء تقسیم کیں ، ان میں ادویات ، خیمے ، کمبل اور خوراک شامل تھیں ۔ پہلے دن کی امدادی تقسیم میں 12 ہزار لوگ مستفید ہوئے ، امداد فراہمی کا یہ عمل ایک ماہ جاری رہے گا –

انہوں نے ہنگامی امداد کی فراہمی کے ایک موقع پر ، گورنر سندھ عمران اسماعیل کی موجودگی میں خطاب بھی کیا اور کہا کہ متحدہ عرب امارات کی قیادت کی ہدایت پر سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کی جارہی ہے ۔ سفیر الزعابی اور عمران اسماعیل نے دونوں ممالک کی دلچسپی سے متعلق امور اور اقتصادی تعاون سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا ۔
سفیر نے متحدہ عرب امارات میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق گورنر اسماعیل کو آگاہ بھی کیا اور بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان کاروباری ایونٹس ، دوروں کے تبادلے ، کانفرنسز اور ورکشاپس کے انعقاد کے وسیع مواقع موجود ہیں –

ان ملاقاتوں میں الزعابی نے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی جوکہ مرحوم شیخ زاید بن سلطان النھیان کے دور میں قائم ہوئے تھے – وزیراعلی سندھ نے دونوں ممالک میں تعلقات کی صورتحال کو سراہتے ہوئے انہیں مختلف شعبوں میں مزید مستحکم بنانے کی اہمیت بھی بیان کی

 

Source : WAM

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button