متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات، نامور کمپنی گروپ میں سینکڑوں ملازمت کے مواقع

خلیج اردو
11 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں ایک نامور کمپنی نے اپنی نئی فرنچائزز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ملازمت کے سینکڑوں مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

دبئی کی آل فوتیم گروپ نے 100 نئے اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد وہ سینکٹروں ملازمین کو کام پر رکھیں گے۔ اس کیلئے مشہور گروپ اے ایس واٹسن کے ساتھ شراکت داری کی جائے گی۔

نئے اسٹورز متحدہ عرب امارات، سعودی عرب ، اومان ، کویت اور بحرین میں کھولے جائیں گے تاہم متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب امارات میں اس کے اسٹورز کی تعداد زیادہ ہوگی۔

گروپ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ اینڈ بیوٹی ریٹیلر واٹسن اس کیلئے سینکڑوں میں بھرتی کرے گا۔

اس حوالے سے پہلا واٹسن فلیگ شپ اسٹور دبئی مال میں یکم اکتوبر کو کھولا جائے گاجبکہ تمام 100 اسٹورز 2025 تک مکمل ہوں گے۔

2020 کے آخری سہ ماہی میں دبئی فیسٹول سٹی اور مال آف امارات میں اسٹور کھولے جائیں گے جبکہ 2021 میں سعودی عرب میں گروپ کی انٹری ہو گی۔

اس نیٹ ورک کے نائنب چیئرمین عمر الفتیم نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر پھیلے ایک مقامی کاروباری گروپ ہوتے ہوئے ہماری یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ جس خطے سے ہمارا تعلق ہے اس کی معیشت میں اپنا کردار ادا کریں۔

اے ایس واٹس گروپ کے منجنگ ڈائریکٹر ڈومنک لائی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا مارکیٹ ہے جس میں الفتیم کے ساتھ شراکت داری کیلئے پرجوش ہیں۔

Source Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button