خیلج اردو آن لائن:
اماراتی ماہرطبیعیات احمد المحیری نے خلا میں بلیک ہولز پر مطالعہ کرنے پر ایک قابل قدر سائنسی ایوارڈ جیتا ہے۔
المحیری اور ان کی تحقیقی ٹیم کے ممبر ان نئے سائنس دانوں میں شامل تھے جنھیں 1 لاکھ ڈالر پر مشتمل دی ہاریزون پرائز دیا گیا۔ یہ انعام سائنس کا آسکر بھی کہا جاتا ہے۔ اوریہ انعام دی بریک تھرو پرائز فاؤنڈیشن کی جانب سے دیا گیا ہے۔
جمعہ کے روزمتحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے المحیری کے اس کارنامے کی تعریف کی اور انہیں عرب دنیا کا فخر قرار دیا۔
شیخ محمد کا کہنا تھا کہ”ہم امارات کے فرزند، ماہر طبیعات احمد المحیری، خلا میں بلیک ہولز پر تحقیق کے بدلے میں ہاریزون پرائز ملنے پر مبارک باد دیتے ہیں”۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ” "احمد پرنسٹن یونیورسٹی میں انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانسڈ اسٹڈی میں فزکس کے شعبے میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کی تعلیم حاصل کر رہا ہیں۔ ایک اماراتی ماہر طبیعیات جس پر ہمیں اپنی عرب دنیا میں فخر ہے”۔
خیال رہے کہ بریک تھرو پرائز فاونڈیشن سائنس کی دنیا میں دیے جانے والے بڑے انعامات میں سے ایک تصور کیا جاتا ہے۔ یہ فاونڈیشن 2012 میں قائم ہوئی اور اس نے اب تک 3 ہزار سائنسدانوں کو 250 ملین ڈالڑ کے انعامات دیے ہیں۔
اور اس سال تمام کیٹگریز میں دیے جانے والے تمام انعامات 18 اشاریہ 75 ملین ڈالر کے تھے۔
پہلا انعام 3 ملین ڈالر کے ہے۔ اور دوسری کیٹگری کا انعام نئے سائنسدانوں کو دیا جاتا ہے، اور المحیری کو بھی اسی کیٹگری کے تحت انعام دیا گیا۔
اور تیسری کیٹگری کے انعام مشہور ایران خاتون سائنسدان مریم مرزا خانی کے نام سے دیا جاتا ہے۔
تاہم حالیہ تقریب تقسیم انعامات کورونا ایس او پیز کے تحت آن لائن منعقد ہوئی۔
Source: Khaleej Times







