پاکستانی خبریں

یو اے ای نے سندھ میں بارشوں سے متاثرہ 1 لاکھ گھرانوں کے لیے مدد بھیج دی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے صوبہ سندھ میں بارشوں سے متاثرہ ایک لاکھ خاندانوں کو امداد فراہم کر دی ہے۔

یہ بات گزشتہ روز کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر سلیم علی آل دپنہانی نے اس وقت بتائی جب انہوں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ صوبے کے میرپورخاص ڈویژن میں تباہی سے متاثرہ افراد کے لئے 10 ہزار فوڈ راشن بیگ روانہ کیے۔

متاثرین کے لیے راشن بیگ پر متشمل 56 ٹرک بھیجے گئے ہیں، جو خلیفہ بن زید النہیان فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ کیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے بتایا کہ راش بیگ تباہی سے متاثرہ علاقووں میرپور خاص، تھر، اور عمر کوٹ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ صدر پاکستان جلد متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ اور متاثرہ علاقوں سے متعلق سروے کے بعد رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو بھیجی جائے گی۔

عمران اسعاعیل نے بارش سے متاثرہ لوگوں کے  لیے امداد بھیجنے پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہ ہے یو اے ای پاکستان کے پورانہ دوست ہے اور ماضی میں بھی ہر آفت میں لوگوں کی مدد کے لیے آگے بڑھا ہے۔

اس موقع پر یو اے ای کے قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں یو اے ای کی حکومت کی جانب سے متاثرہ افراد کی مدد کا حکم ملا تھا۔ انہوں نے بھی گورنر سندھ کا اس معاملے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button