متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: حکومت کی وفاقی ملازمین کو کورونا ایس او پیز پر عمل کی تلقین

 

خلیج اردو آن لائن:

فیڈرل ہیومن ریسورس اتھارٹی نے تمام وزارتوں اور وفاقی حکام کو اپنے ملازمین کے شعور میں اضافہ کرنے اور انہیں کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل کروانے کی اپیل کی ہے۔

وفاقی ہیومن ریسورس اتھارٹی نے ملازمین کو اتھارٹی کی جانب سے وبا کے دوران دفتار میں کام کرنے سے متعلق ہدایات کے مطابق سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے۔ مزید برآں، دیگر متعلق حکام کی جانب سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کی درخواست کی گئی ہے۔

فیڈرل ہیومن ریسورس اتھارٹی نے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے ملازمین سے نمٹنے کے لیے ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے۔ اور زور دیا گیا ہے وفاقی حکام کے جتنے بھی ہیومن ریسورس کے ادارے ہیں انہیں ان ہدایات پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔

مزید برآں، ہیومن ریسورس اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سکرلر میں بتایا گیا ہے کہ تمام وازرتوں اور اور فیڈرل اتھارٹیز کے ہیومن ریسورس کے ڈائریکٹرز اور ملازمین کی ٹریننگ کے لیے تین ورک شاپس کا احتتام کیا گیا تھا تاکہ وہ کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل کروا سکیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button