متحدہ عرب امارات

دبئی: جمعے اور ہفتے کو الشندغة ٹنل جزوی طور پر بند رہے گی

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ دبئی کی الشندغة‎ ٹنل جمعہ اور ہفتے کے روز جزوی طور پر بند رہے گی۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ٹنل بند رکھنے کے وقت کے بار میں بھی بتایا گیا ہے۔

17 ستمبر بروز جمعہ، ٹنل رات ساڑھے بارہ بجے سے صبح ساڑھے دس بجے تک بند رہے گی۔

جبکہ  18 ستمبر بروز ہفتہ، ٹنل رات ساڑھے بارہ بجے سے صبح آٹھ بجے تک بند رہے گی۔

لہذا ان دنوں میں ان اوقات کار کے دوران حکام کی جانب سے عوام کو متبادل راستہ یعنی المکتوم پل اور الغرہود پل استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

مزید برآں، ٹنل کے بند ہونے کی وجہ سے بسوں کی تاخیر کا بھی امکان ہے۔

روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ کے مطابق ٹنل کے بند ہونے کی وجہ سے بسوں کے X13,X02,8,C01, C03,C07, C09, C18, E306,  اور X23 روٹس متاثر ہونے کا امکان ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button