خلیج اردو
23 ستمبر 2020
شارجہ: متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں داخلے کیلئے پری اپروول کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
ایمرجنسی ، کرائسز او ڈیزاسٹر منجمنٹ کمیٹی نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ وہ مسافر جو شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذرئعے سفر کررہے ہوں ، ان کیلئے آئی سی اے کا پری اپروول لینے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
مسافروں کیلئے 96 گھنٹے کا ویلڈ پی سی آر ٹیسٹ کا منفی رزلٹ ہونا لازمی ہے جبکہ دیگر ایس او پیز کا پاس رکھنا ضروری ہے۔
شارجہ سمیت ابوظبہی کیلئے سفر کرنے والوں کیلئے بھی ضروری نہیں کہ وہ آئی سی اے کا پری اپروول حاصل کریں۔
تاہم دبئی آنے والوں کیلئے لازمی ہے کہ وہاں جانے والوں کو ضی ڈی آر ایف اے کا پری اپروول لینا لازمی ہے جبکہ یہاں پہنچنے کے بعد پی سی آر کا ٹیسٹ دوبارہ کرانا لازمی ہوگا۔
Source : Gulf News







