متحدہ عرب امارات

شارجہ: کورونا وائرس کے باعث سیاحوں پر عائد تمام سفری پابندیاں ختم، تاہم مسافروں کو درج ذیل ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث لگائی گئیں سفری پابندیوں کو ختم کرنے فیصلہ کیا ہے۔ سفری پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ امارات میں کورونا کے باعث جمود کا شکار ہوئی زندگی کا نارمل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

سفری پابندیاں ختم کرنے کے بعد اب ایسے رہائشی جن کا رہائشی ویزا ابھی ختم نہیں ہوا انہیں شارجہ میں داخلے سے پہلے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں رہی۔

مزید برآں، سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد اب سیاح امارات میں بغیر کسی پابندی کے داخل ہو سکیں گے۔

تاہم، سفری پابندیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل کے ساتھ مشروط ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ” شارجہ آںے والے اور شارجہ سے باہر جانے والے تمام مسافروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔ مزیدبرآں، رہائشیوں اور سیاحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں کورونا کے ٹیسٹوں پر اٹھنے والے اور دیگر اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے”۔

حکام کی جانب سے مزید سے کہا گیا ہے کہ ” تمام مسافروں کو چاہیے کہ جس ملک میں وہ جانا چاہتے ہیں انہیں وہاں کی کورونا سے متعلق صورتحال کا جائزہ لینا چاہیے اور ان کے پاس ہیلتھ انشورنس ہونی چاہیے”۔

کورونا ٹیسٹ کن کے لیے ضروری ہے؟

  • شارجہ آنے والے تمام مسافروں کے پاس کورونا کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا لازم ہے۔ اور یہ ٹیسٹ شارجہ کی طرف سفر سے 96 گھنٹے قبل کروایا گیا ہونا چاہیے۔
  • اور شارجہ پہچنے پر تمام مسافروں کے کورونا ٹیسٹ دوبارہ کیے جائیں گے۔
  • شارجہ آنے والے تمام مسافروں کو کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ آںے تک اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ ہونا ہوگا۔ ٹیسٹ رزلٹ مثبت آنے کی صورت میں مسافروں کو وزارت صحت کی جانب سے طے شدہ مدت تک گھر میں سرکاری مراکز پر قرنطینہ کیا جائےگا۔
  • قرنطینہ کے دوران علاج پر اٹھنے والے اخراجات مسافر کو خود برداشت کرنے ہوں گے۔
  • قرنطینہ قواعد پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اور جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

 

سیاحوں کے لیے مخصوص کورونا ایس او پیز:

شارجہ کو تمام سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے جو اب بغیر کسی سفری پابندی کے شارجہ کا سفر کر سکتے ہیں۔ تاہم انہیں کورونا ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا:

  • شارجہ آنے والے تمام مسافروں کے پاس اصل ہیلتھ انشورنس ہونا ضروری ہے۔
  • اس کئ علاوہ کورونا کے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ہونا لازم ہے جو کہ سفر سے چار دن سے زائد پرانی نہ ہو۔ جو امارات میں داخلے کے وقت دیکھانی ہوگی۔
  • شارجہ پہنچنے پر سیاحوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
  • ایئرپورٹ پر ہیلتھ ڈسکلوذر فارم بھر کر حکام کے حوالے کرنا ہوگا۔
  • ٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک اپنے ہوٹل یا رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔
  • اماراتی شناختی کارڈ کے حامل افراد کو الہسن ایپ ڈاونلوڈ کرنا ہوگی، جو قرنطینہ کے دورنا مانیٹرنگ کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
  • تمام مسافروں کو اپنے صحت سے متعلق تمام علامات بتانا ہوں گیں۔

اور ملک سے باہر مقیم یو اے ای کے رہائشیوں میں سے کسی کو اگر کورونا علامات ظاہر ہوتی ہیں تو انہیں یو اے ای کے سفارت خانے کو آگاہ کرنا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button