خلیج اردو
24 ستمبر2020
راس الخیمہ: راس الخیمہ پولیس نے جرمانوں کی ادائگی میں رعایت کا اعلان کر دیا۔ عائد جرمانے کا نصف ادا کرکے آپ بری الزمہ ہوسکتے ہیں۔
50 فیصد رعایت 2019 اور اس سے پہلے ہونے والے جرمانوں پر عائد ہوگی۔رعایت یکم ستمبر سے یکم اکتوبر تک کیلئے ہے۔ تاہم انتہائی سنگین خلاف ورزیوں والوں کیلئے رعایت موجود نہیں۔
پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے خلیج ٹائمز نے بتایا ہے کہ اس اقدام کا مقصد راس الخیمہ پولیس کا عوام میں خوشیاں بانٹنے کا مہمم ہے۔ عوام اپنا جرمانہ ادا کریں اور ان پر مالی بوجھ کم ہو۔
ڈرائیوروں کو وزارت داخلہ کی انلائن اپلیکیشن استعمال کرتے ہوئے ادائگی کرنی ہوگی۔ وہ قریبی مرکز جاکر اپنے لائنس میں سیاہ نقاط لگانے کے بعد انلائن ادائیگی کرسکتے ہیں۔
تاہم پولیس نے واضح کیا ہے کہ انتہائی خراب ڈارئیونگ کی وجہ سے لگائے جانے والے جرمانے کو مکمل ادا کرنا ہوگا۔ اس میں بے ترتیب گاڑی چلا کر سڑک پر چلنے والے باقی ڈاریوروں کیلئے خطرہ پیدا کرنے والے شامل ہیں۔ انتہائی شور کرنے والی گاڑی، پولیس سے بھاگنے والے ، ہیوی ڈرک کو خطرناک طرح چلانے والوں کو کوئی رعایت نہیں ملے گی۔
Source: Khaleej Times







