متحدہ عرب امارات

غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ، پولیس نے سینکڑوں گاڑیاں قبضے میں لے لیں، تفصیلاب بھی جاری

خلیج اردو
27 ستمبر 2020
راس الخیمہ: پولیس نے اس سال غیرقانونی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات جاری کر دیں۔ راس الخیمہ پولیس نے مئی سے ابتک 820 غیر قانونی گاڑیاں قبضے میں لیں ہیں۔

سنٹرل آپریشنز میں برگیڈیئر ڈاکٹر محمد سعید ال حمیدی کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں سے شہر کی نیک نامی پر برا اثر پڑتا ہے۔ ان گاڑیوں کو سڑکوں، ورکشاپس ، گراجز اور مختلف اضلاع سے ضبط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ مالکان کی جانب سے نظرانداز کی گئی گاڑیوں کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ وہ گاڑیاں جو پرانی ہیں یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں یا مرمت نہیں کی گئی ان کو گاڑیوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے مہلت دی ہے جس کے بعد گاڑیون کو قبضے میں لیا جائے گا۔

پولیس نے خبردار کیا ہے کہ جن گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہیں یا ڈیش بورڈ خراب ہے یا سیٹ خراب ہیں یا کسی بھی جگہ کوئی خرابی ہے ، اسے قبضے میں لیا جائے گا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کی مرمت کی جائے اور پولیس کی جانب سے عائد جرمانہ ادا کیا جائے تو مالکان کو گاڑیاں واپس مل جائیں گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button