خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

دبئی کی لیڈیز پولیس دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے میں بھی سب سے آگے۔

خلیج اردو: حفاظتی دستوں اور بالخصوص بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بننا بہت ہی دل گردے کا کام ہے کیونکہ اس کام میں آپ کی زندگی ہر وقت داو پر لگی ہوتی ہے لیکن جہاں خواتین کی بات آتی ہے تو دماغ میں نزاکت کا احساس سب سے پہلے آتا ہے لیکن دبئی لیڈیز پولیس کے ایک دستے نے بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ بن کر سب اندازے غلط ثابت کردیے اور اس شعبے میں آنے کی خواہاں خواتین کیلئے ایک مثال بن گئیں جو کہ نہ صرف ایک منفرد اعزاز ہے بلکہ ان کے بلند عزم اور ہمت کا بھی عکاس ہے۔

دبئی پولیس نے حال ہی میں اپنی پہلی آل ویمن ٹیم تشکیل دی ہے جو سیکیورٹی چیک اور دھماکہ خیز مواد کو بے اثر کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ یہ ٹیم حفاظتی تحفظ اور ہنگامی صورتحال کے عمومی محکمہ میں پولیس کے دھماکہ خیز حفاظتی محکمہ سے منسلک ہے۔

جنرل ڈپارٹمنٹ کے قائم مقام ڈائریکٹر بریگیڈیئر راشد خلیفہ الفالسی نے بتایا کہ ٹیم کے ممبروں کا انتخاب اسکریننگ کے عمل کے بعد کیا گیا جو آٹھ ماہ تک جاری رہا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button