عالمی خبریں

بیٹیوں کا قومی دن ، کپل شرما کا اپنی بیٹی سے اظہار محبت ، لاکھوں مداحوں کا اظہار پسندیدگی

خلیج اردو
27 ستمبر 2020
نئی دہلی: بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے بیٹیوں کے عالمی دن پر اس سے اظہار محبت کی ہے۔

انسٹگرام اکاؤنٹ سے 9 ماہ کی بیٹی کی تصویر شیئرکرتے ہوئے کپل شرما نے لکھا ہے کہ میری زندگی مکمل کرنے پر شکریہ ، میری لاڈو آپ نے ہماری زندگی اور بھی خوبصورت بنائی۔

ٹی وی میزبان کپل نے انیرا شرما کی دو تصویریں شیئر کیں ہیں جس پر مداحوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا ہے اور مشہور اداکاروں نے اسے پسند کیا ہے اور تبصرے کیے ہیں۔

یاد رہے کہ آج 27 ستمبر کو بھارت میں بیٹیوں کے حوالے سے قومی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد بیٹیوں سے اظہار محبت ہے اور ان کی معاشرے میں کردار کا یقین کرنا ہے۔

بھارت میں بیٹیوں کی پیدائش پر خوشی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔ حال ہی میں ایک شخص نے 5 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد اپنی بیوی کے طھٹی مرتبہ حاملہ ہونے پر اس کا پیٹ دارنبتی سے پھاڑ ڈالا تھا۔ اس کا شوہر بیوی کے پیٹ میں موجود بچے کا جنس معلوم کرنا چاہتا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button