وزارت صحت نے 918 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 918 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 81,462 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 626 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 92,095 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے1 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 413 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 10,220 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
The Ministry of Health conducts 76,888 tests as part of its plans to expand the scope of the tests, and reveals 626 new cases of the #Coronavirus, 918 recoveries and 1 death case due to complications.#CommitToWin pic.twitter.com/mbijC9Zdtt
— NCEMA UAE (@NCEMAUAE) September 28, 2020
SOURCE :NCEMA UAE







