پاکستانی خبریں

شہباز شریف گرفتار: ملک میں احتساب اور انصاف ہوتا تو شہباز شریف نہیں، عاصم باجوہ اور اس کا خاندان گرفتار ہوتا، مریم نواز کا ردعمل

خلیج اردو
28 ستمبر 2020
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی مین قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں قومی تحقیقاتی ادارے نیب نے گرفتار کر لیاہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے ان کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد انھیں کمرہ عدالت کے باہر سے حراست میں لے لیا گیا ۔

درخواست ضمانت پر آج پیر کے روز شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے پیش کیے گئے دلائل کے بعد عدالت عالیہ نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد نیب اہلکاروں نے شہباز شریف کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔ انھیں کل لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شہباز شریف کی گرفتاری پر مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے اشاروں پر چلنے سے انکار کیا۔ احتساب کے نام پر جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس کا نقصان حکمرانوں کو ہوگا۔ آج اگر ملک میں احتساب ہوتا تو عاصم سلیم باجوہ اور ان کا خاندان گرفتار ہوتا۔

 

مریم نواز نے پے درپے ٹویٹس میں کہا ہےکہ شہباز شریف کو ان کے بھائی کے خلاف استعمال ہونے سے انکار پر گرفتار کیا گیا۔ شہباز شریف نے بھائی کے خلاف استعمال ہونے کے بجائے سلاخوں کے پھیچے جانا پسند کیا جس پر انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔

 

مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ شہباز شریف کو گرفتار کر کہ بھی اپنے جھوٹے اور جعلی مینڈیٹ کو نہیں بچا سکیں گے۔ شہباز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے اے پی سی میں جو بھی فیصلے کیے مسلم لیگ (ن) کا ہر کارکن ان وعدوں پر ثابت قدم رہے گا۔ انشاءاللّہ! آج ہم سب شہباز شریف ہیں۔

 

 

نواز شریف کی صاحبزادی نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آج ملک میں حقیقی احتساب ہوتا تو عاصم سلیم باجوہ اور ان کا خاندان گرفتار کیا جاتا۔

Source:

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button