متحدہ عرب امارات

دبئی: دوست پر تشدد کرنے اور اس کی گھڑی چوری کرنے کے الزام میں تین تارک وطن گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

معمولی جھگڑے کی وجہ سے ایک شخص کو تشدد کا نشانے بنانے اور ایک پولیس افسر کی تضحیک کرنے کے الزام میں دبئی استغاثہ نے تین افریقی باشندوں کو کریمنل کورٹ کے حوالے کر دیا۔

تین افریقی باشندوں ، جن میں سے ایک خاتون بھی شامل ہے، پر تشدد کرنے، چوری کرنے اور سرکاری افسر کو تضحیک کا نشانہ بنانے کے الزام عائد کیا گیا ہے۔

جھگڑا کیسے ہوا؟َ

ایک افریقی باشندے اور اس کی بیوی نے متاثرہ شخص کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی گھڑی چھینی جب وہ ان لوگوں سے ملنے کے لیے آیا تھا۔ متاثرہ شخص بھی افریقی باشندہ ہے اور وہ اس پر تشدد کرنے والے جوڑے کا دوست تھا، متاثرہ شخص نے ملزم جوڑے سے انکی گاڑی چار دنوں کے لیے کرائے پر حاصل کی تھی۔

جس دوران متاثرہ شخص نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی اور گاڑی پر 18 سو درہم کا جرمانہ عائد کروا دیا۔ اور اسی وجہ سے اسکا گاڑی کے مالک جوڑے کے ساتھ جھگڑا ہوگیا۔ جب متاثرہ شخص گاڑی واپس کرنے گیا تو مدعاعلیہان نے اس پر حملہ کر دیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔

خاتون پر الزام ہے کہ اس نے متاثرہ شخص کے چہرے پر تھپڑوں سے تشدد کیا جبکہ مفرور افریقی پر الزام ہے کہ اس نے پولیس افسر کو تضحیک کا نشانہ بنایا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن نے تینوں باشندوں پر وفاقی قانون کے مطابق سزائیں نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button