خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی پولیس کے آفیسشل فیسبک پیج پر جاری کی گئی تفصیل کے مطابق ابوظہبی پولیس نے 4 ایشیائی افراد پر مشتمل منیشات فروشوں کے گروہ کو گرفتار کر انکے قضبے سےکیپٹاگون منشیات کی 5 لاکھ 73 ہزار گولیاں برآمد کیں ہیں۔
خیال رہے کہ کیپٹاگون گولیاں امفیٹامائن پر مشتمل ہوتی ہیں اور ایڈرینا لین سے مشابہ ہوتی ہیں اور مرکزی اعصاب کو متحرک کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔
گینگ کیسے پکڑا گیا؟
انسدادا منشیات ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر کرنل طاہر غریب ال دھہیری کے مطابق اس گروہ کو واچ آئی نامی آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔
ابوظہبی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ مذکورہ گینگ ملک میں منشیات فروخت کرنا چاہتا ہے جس کے بعد آپریشن لانچ کیا گیا اور گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
ابوظہبی پولیس کے مطابق یہ گینگ ملک سے باہر بیٹھے شخص کی جانب سے چلایا جا رہا تھا ۔
https://www.facebook.com/ADPoliceHQ/posts/2641117376130123
کرنل ال دھیہری کے مطابق گروہ کے تمام ممبران کو ایک ہی وقت میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور انکے قبضے سے برآمد ہونے والی منشیات کو ضبط کر لیا گیا۔
گرفتاری کے بعد منشیات فروشوں کو عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے اور انکے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
ابوظہبی پولیس کے آفیشل پیج پر جاری کیے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ابوظہبی پولیس معاشرے پر برے اثرات کے باعث منشیات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ اور نوجوانون میں یہ زہر پھیلانے والوں کو پکڑنے کے لیے پولیس بہت محتاط انداز سے کام کر رہی ہے۔
Source: Abdu Dhabi Police Official Facebook page







