خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی حکام کی جانب سے کورونا وبا کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے نئی سفری گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
پیر کی صبح ابوظہبی کے میڈیا آفس کی جانب سے ایک میں ٹوئیٹ میں نئی گائیڈ لائنز سے متعلق بتایا گیا ہے۔ ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی کی کرائسز اینڈ ڈیسزاسٹر مینجمنٹ کمیٹی نے ابوظہبی آںے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کے لیے چیک پوائنٹس پر ملک میں داخل ہونے کی تاریخ سے متعلق حکام کو بتانا لازم قرار دے دیا ہے۔
اور انہیں قرنطینہ سے متعلق تمام ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
ابوظہبی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قرنطینہ سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سزائیں دی جائیں گئیں۔
The #AbuDhabi Crisis, Emergency and Disasters Committee requires international travellers to Abu Dhabi to disclose date of entry into the country at check points designated for international travellers at all ports, and to adhere to approved quarantine guidelines. pic.twitter.com/Bk31nzVw1B
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) September 28, 2020
Source: Khaleej Times







