خلیج اردو: عربی روزنامہ البیان کی ایک رپورٹ کے مطابق ، وزارت تعلیم نے متحدہ عرب امارات میں چھ اعلی تعلیمی اداروں کے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں کیونکہ وہ بہت سے تعلیمی اور انتظامی معیارات کو پورا نہیں اترے جبکہ چھ دیگر اداروں کو ابھی مانٹیرنگ میں ڈال دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مختلف جامعات اور کالجوں کے 8 لائسنسز میں 4 منظور اور چار کو مسترد کردیا گیا۔
وزارت تعلیم کے ہائیر ایجوکیشن کے مشیر اور اکیڈمک ایکریڈیشن کمیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد یوسف بنی یاس نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹیوں کو قابل اعتماد بنانے کیلئے ایک معیار متعین کیا گیا ہے جسکے مطابق وہ ‘اعلی’ ، ‘میڈیم’ ، ‘کم’ یا ‘بہت کم’ اعتماد کی سطح کو حاصل کرسکتے ہیں۔
کسی ادارے کے معیار تشخیص کو متاثر کرنے والے عوامل میں اس کے تعلیمی پروگرامز کی اہمیت؛ واضح حکمت عملی اور خاص طور پر امتحانات کے دوران اپنے طلباء کا خیال کرنا شامل ہیں







