متحدہ عرب امارات

دبئی: چھوٹے سے مذاق نے ایک دوست کو جیل اور دوسرے دوست کو کوما میں پہنچا دیا

 

دبئی میں ایک دوست کے چھوٹے سے مذاق نے  دوسرے دوست کو زندگی بھر کے لیے معزور کرنے کے ساتھ ساتھ کومے میں پہنچا دیا۔

عربی نیوز البیان کے مطابق دونوں دوست ایک دوسرے کے رشتہ دار بھی ہیں اور وہ ایک کار واش سنٹر پر کام کرتے ہیں۔

ایک دوست نے مذاق کرنے کی نیت سے گاڑیوں کی صفائی کرنے والی تیز رفتار ہوا کی گن اٹھا کر اپنے دوسرے دوست کے کان کے قریب لے گیا۔ متاثرہ دوست نے اسے ایسا نہ کرنے کا بھی کہا لیکن ملزم نے مذاق جاری رکھا۔ یہاں تک کے متاثرہ دوست کان میں مسلسل ہوا جانے کے باعث بیہوش ہوگیا۔

دوست کی حالت دیکھ کر ملزم نے ایمبولینس بلائی اور اسے ہسپتال لے گیا۔

تاہم، ہسپتال سے بتایا گیا ہےکہ متاثرہ دوست کے کان میں مستقل معزوری کا شکار ہوگیا ہے اور اس وقت کوما میں ہے۔

جس کے بعد حکام کی تفتیش شروع کی تو دوست نے اپنے دوست کے ساتھ ایسا مذاق کرنے کا اقرار  کرلیا۔ جس کے بعد عدالت نے اسے جیل کی سزا سنا دی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button