خلیج اردو
یکم اکتوبر 2020
دبئی: دبئی وہ رہائشی افراد جن کا ویزہ یکم مارچ کے بعد سے ایکسپائر ہو چکا ہے ، ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے رہائشی پرمٹس کی تجدید کریں۔
دبئی کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارن آفیئرز ڈی جی آر ایف اے میں عامر مرکز کے ڈائریکٹر میجر سلیم بن علی نے گلف نیوز کو بتایا کہ دبئی کے وہ رہائشی جن کا ویزہ یکم مارچ اور 12 جولائی کے درمیان ایکسپائر ہو گیا ہے وہ 10 اکتوبر سے پہلے ویزوں کی تجدید لازمی کریں گے۔ اس کیلئے انہیں کسی بھی طرح کا جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔
مجیر سلیم نے کہا کہ یکم مارچ سے 12 جولائی کے درمیان جن کا ویزہ ایکسپائر ہوا کے وہ 10 اکتوبر تک بغیر جرمانہ اپنا رہائشی ویزہ ری نیو کر سکتے ہیں۔ انہوں نے رہائشیوں کو ہدایت کی کہ وہ عامر سنٹر سے درست معلومات کیلئے ان کے ہیلپ لائن پر کال کر سکتے ہیں یا وہ 0097143139999 پر کال کرکے بھی معلومات لے سکتے ہیں جبکہ ملک کے اندر موجود افراد 8005111 پر کال کرکے معلومات لے سکتے ہیں۔
amer@dnrd.ae پر ای میل کرکے بھی معلومات لی جا سکتی ہے۔
میجر بن علی نے بتایا کہ جن افراد کا ویزہ یکم مارچ سے پہلے ایکسپائر ہوا ہے وہ 17 نومبر 2020 تک ملک سے باہر ضرور جائیں گے اور اس کیلئے انہیں جمع شدہ جرمانہ ادا کرنے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد اپنے کام نمٹا کر ملک سے چلے جائیں۔
Source : Gulf News







