عالمی خبریں

بھارت کورونا کا مقابلہ کرنے میں ناکام ہوا ہے ؟ تازہ ترین اعدادوشمار کافی تشویشناک ہیں

خلیج اردو
یکم ستمبر 2020
نیو دہلی : بھارت دنیامیں آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ملک ہے۔ ایسے میں کورونا وباء نے دنیا کے باقی ممالک کے مقابلے میں اس کے حصے میں تباہکاریاں بھی زیادہ ڈالیں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نا مناسب حکمت عملی کے باعث بھارت میں کورونا سے متائثرہ افراد کی تعداد کرڑوں میں ہے اور ہلاکتوں کی تعداد لاکھ تک پہنچنے والی ہے۔

جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں کورونا سے متائثرہ مریضوں کی تعداد 6۔31 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت صحت کے ڈیٹا کے مطابق گزشتہ چھوبیس گھنٹوں میں 86821 افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

چوبیس گھنٹوں میں 1181 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 98678 ہو گئی ہے۔

بھارت کی بڑی ریاست مہراشٹرا اور معاشی مرکز ممبئی اس سے زیادہ متائثرہ مالک میں شامل ہیں۔

دوسری طرف بھارت میں کئی دہائیوں کے بعد سب سے برے معاشی حالات ہیں۔ مختلف کاروباری مراکز وباء کی وجہ سے بند پڑے ہیں اور ملک میں ابھی تک کوئی جامع حکمت عملی بھی نہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button