خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں کورنا کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے بعد زندگی معمول پر آنے کے ساتھ ہی کورونا کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔ جس کی بڑی وجہ کورونا کے خلاف بنائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا ہے۔
کورونا ایس او پیز کی ان خلاف ورزیوں کے پیش نظر تمام امارات کی حکومتیں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہیں۔
دبئی کے محکمہ اقتصادیات کی جانب سے کیے گئے حلیہ معائنے کے دوران 17 کمرشل تجارتی مراکز پر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے 15 کاروباری مراکز کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔
ان 17 مراکز پر جرمانے ملازموں کے ماسک نہ پہننے کی وجہ سے عائد کیے گئے ہیں۔ اور کورونا ایس او پیز کی یہ خلاف ورزیاں رٹیل کے کاروبار، کسٹمر سروس کے مراکز، اشیاء خوردنوش کی دکانوں سمیت دیگر دکانوں میں دیکھنے میں آئی ہیں۔
جبکہ 15 دکانوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے ضروری اسٹیکر نہ لگانے پر وارننگ دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ انسپیکشن بدھ کے روز دبئی کے محکمہ اقتصادیات کے کمرشل کمپلائنس اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سیکشن کے انسپکٹروں کی جانب سے کی گئی تھی۔
اس انسپکشن کے دوران 663 کاروباری مراکز کو کورونا ایس او پیز پر پابندی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
https://twitter.com/Dubai_DED/status/1311589140094504960?s=20
کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کی مدد کریں:
دبئی اکنامک ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لوگوں کو درخواست کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کاروباری مرکز کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی شکایت دبئی کنزیومر ایپ یا 600545555 پر کال کر کے کریں، اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں حکام کی مدد کریں۔
Source: Khaleej Times







