
خلیج اردو
یکم اکتوبر 2020
نئی دہلی: بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت گانگرس کے رہنما راحل گاندھی کو پولیس نے اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کے گھر جانے سے روک لیا ہے۔ پولیس نے راحل گاندھی کو دھکے دیئے اور انہیں زمین پر گرایا۔
راحل گاندھی ریاست اترپردیش کے علاقہ ہتھ راس میں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کے خاندان سے یک جہتی کیلئے ان کے گھر جارہے تھے۔ ان کے ہمراہ ان کی بہن پریانکا گاندھی اور کارکنان بھی موجود تھے۔ پولیس نے ان کا قافلہ روک کر انہیں جانے نہیں دیا۔ اس دوران جھڑپ میں پولیس نے راحل کو دھکے دیئے۔
اس دوران کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر راحل گاندھی اور اس کی بہن کو حراست میں لیا گیا۔ کورونا کی وجہ سے زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔
بھارتی میڈیا پر دیکھائی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے گاندھی کو پولیس نے دھکے دیئے اور وہ زمین پر گرپڑا ہے۔ وہ پولیس سے کہہ رہا ہے کہ مجھے یہاں سے جانے دو میں اکیلے چلا جاؤں گا۔
گانگرس نے پولیس کے برتاؤ پر کہا ہے کہ جب راحل گاندھی اور اس کی بہن اکیلے متائثرہ خاندان کے گھر جارہے ہیں تو ریاست کے وزیر اعلی یوگی ادیتیاناتھ کو کس بات کا ڈر ہے۔







