متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ملازمت کے مواقع ، کورونا وائرس کے بعد بے روزگار افراد کیلئے امید کی کرن

خلیج اردو
03 ستمبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات سمیت پوری دنیا میں کورونا وائرس نے جہاں قیمتی انسان اپنی لپیٹ میں لیے وہاں کاروباری سرگرمیوں کی بندش کے باعث لاکھوں لوگ بے روزگار بھی ہوئے۔ مارچ کے بعد دنیا میں نوکریوں پر گویا پابندی لگ گئی ہو کیونکہ مختلف کمپنیوں نے نئے ملازمین کام پر رکھنا تو درکنار پرانے ملازمین کو ملازمت سے نکالا۔

تاہم کورونا وائرس کی شدت کم ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہورہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مختلف کمپنیوں نے نئے ملازمین کو کام پر رکھنے سے متعلق اشتہارات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ مختلف کمپنیوں جیسے سیلز ، ای کامرس ، قانون امور ، لائف سائنسز ، طب ، تعلیم اور دیگر نے ملازمت کے مواقع سے متعلق اشہتارات دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس حوالے سے اشتہارات میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے۔

دبئی میں ایک کنسلٹنسی فرم کے علاقائی ڈائریکٹر وجے گاندھی نے خلیج نیوز کو بتایا کہ بہت سی کمپنیوں نے ملازمین کی تعداد میں کمی کی ہے۔ وہ اپنے ملازمین کو کمپنیوں سے نکال چکے ہیں۔ مختلف شعبوں میں واضح تبدیلیاں رونما ہوئیں ہیں۔ مختلف اداروں نے اپنی سرگرمیاں انلائن کرارکھی ہیں۔ بنکوں نے انلائن کام شروع کیا ہے۔ ایسے میں ملازمین کی تعداد میں کمی لازمی عمل تھا لیکن کورونا کے بعد مختلف مواقع کے پیدا ہونے کے بعد اب ملازمت کے مواقع بڑھیں ہیں۔

ایک ماہر نے بتایا کہ اب مزید مواقع پید ہورہے ہیں۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر کمپنیاں اپنے نقصانات کا ازالہ کررہی ہیں۔

جاب ہنٹ گلوبل ، ایچ آر ہب گلوبل ڈاٹ کام کی سی ای او جیا بھاٹیا نے کہا ہے کہ ہم نے ملازمین کو دوبارہ جاب پر رکھنے کا ارجحان دیکھا ہے۔ مختلف کمپنیاں کامیبای سے ملازمین کو نوکریوں پر رکھ چکی ہیں۔ مختلف کمپنیان اپنی ساخت کو نئے سرے سے تعمیر کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ جن ملازمین کو نکالا گیا تھا ان کی خالی نشستوں پر دوبارہ تعیناتیوں کا عمل جاری ہے۔

Source : khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button