متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں معمر شخص سڑک پار کرتے وقت گاڑی کی زد میں آکر ہلاک

خلیج اردو
05 اکتوبر 2020
راس الخیمہ: متحدہ عرب امارات میں 64 سالہ شخص گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہو گیا۔ ایشیائی باشندہ سڑک پار کرتے ہوئے گاڑی کی زد میں آگیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوا۔ معمر شخص شیخ محمد بن زید روڈ کراس کررہا تھا کہ اماراتی ڈارئیور نے اسے کچل ڈالا۔

راس الخیمہ پولیس کے ڈائریکٹر ٹریفک اینڈ پٹرول برگیڈیئر احمد آل سام آل نقبی کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی میت اسپتال پہنچا دیا گیا۔ حادثے کی فائل قانونی چارہ جوئی کیلئے حکام کے حوالے کیا گیا۔

پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ مقررہ راستوں سے سفر کریں۔ وہ اپنے حفاظتی کا خیال رکھیں جبکہ ڈرائیور گاڑی چلاتے وقت احتیطاط کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button