
خلیج اردو
05 اکتوبر 2020
اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر نے تازہ اعدادوشمار جاری کر دیئے۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 29 ہزار 565 ٹیسٹ کیئے گئے ۔ 644 افراد میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ ایک دن میں مزید 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق کورنا ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 907 جبکہ ملک بھر میں کورنا کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ15ہزار260 ہوگئی ہے۔ اب تک 2 لاکھ99ہزار836 مریض کورنا وائرس کو شکست دے چکے۔






