متحدہ عرب امارات

عورتوں کو بااختیار بنانے کا مشن : متحدہ عرب امارات میں چاند مشن پر 40 فیصد انجینئرز خواتین ہیں

خلیج اردو
05 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات 2024 تک چاند پر پہنچنے کا مشن بنا چکا ہے۔ ایسے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاند مشن پر کام کرنے والے انجینئرز میں سے 40 فی صد تعداد خواتین کی ہے۔

اگر یہ مشن کامیاب ہوتا ہے تو متحدہ عرب امارات پہلا عرب اور دنیا کا چوتھا ملک بنے گا جو چاند کی سطح پر کامیابی سے قدم رکھے گا۔ اس سے قبل روس ، متحدہ عرب امارات اور چین چاند پر کامیاب سفر کر چکے ہیں۔

محمد بن راشد اسپیس سنٹر میں مریخ 2117 پروگرام کے ڈائریکٹر عدنان آلرائیس نے کہا ہے کہ راشد روور مکمل طور پر متحدی عرب امرات ساختہ ہوگا اور اس میں کام کرنے والے انجینئرز اماراتی ہوں گے۔ چونکہ یہ ہمارا پہلا مشینی خلائی مشن ہے اسی لیئے کافی تعداد میں روبوٹک اسپیس ٹیکنالوجی کو تیار کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ روور کا ڈیزائن 2021 تک مکمل کیا جائے گا اور اس کی ساخت 2022 تک مکمل ہو گی جبکہ 2023 تک یہ کام شروع کرنے کیلئے تیار ہوگا۔

مسٹر عدنان کے مطابق ہمارا حتمی مقصد 2117 تک مریخ پر زندگی کا وجود یقینی بنانا ہے۔ متحدہ عرب امارات مریخ پر انسانوں کی آبادکاری کیلئے عالمی مشن میں اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button