
خلیج اردو
05 اکتوبر 2020
لندن: برطانیہ میں سیاسی پناہ دینے کا دہائیوں سے چلا آیا نظام اب ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ایسے میں حکومت سمجھتی ہے کہ اس میں بڑی سطح پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔
برطانوی وزیر داخلہ پریٹی پٹیل نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ سیاسی پناہ دینے کے نظام کا نئے سرے سے جائزہ لے کر اس میں ردوبدل کیلئے پرامید ہے۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والوں کو روکیں۔
انہون نے کہا کہ میں سیاسی پناہ کے نظام کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے اقدامات کروں گی۔ یہ میرا وعدہ ہے کہ اس دہائیوں سے چلے آئے پناہ دینے کے نظام کی بڑی سطح پر مرمت ہوگی۔ اس میں وقت لگے گا مگر ایک جامع نظام ہم سب کے فائدے میں ہوگا۔
کنزرویٹیو پارٹی کے ورچوول اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پریٹی پٹیل نے کہا کہ برطابیہ ان کیلئے محفوظ ہے جو جبر ، ظلم و ستم سے بھاگ کر یہاں پناہ لیتے ہیں تاہم برطانیہ میں غیر قانونی طور پر داخلہ ہونے والوں کا راستہ روکنا ہوگا۔
پٹیل نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ہر اقدام اٹھایا جائے گا۔
Source : Khaleej Times







