
خلیج اردو
06 اکتوبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی میں کمیونٹی پولیس کا حصہ بن کر عوام کی خدمت کیجئے۔ ٹریفک کا بہاؤ ہموار کرانا ہو ، ہماسیوں کے درمیان کے مسائل حل کرنے ہوں یا آپ بزرگوں کی خدمت کرنا چاہتے ہو تو آپ کو حکام موقع دینے کیلئے تیار ہیں۔
کورونا وائرس کے عالمگیر چیلنج کے باوجود ابوظبہی پولیس نے کامیابی سے 1256 نئے افسران کو کمیونٹی پولیس میں بھرتی کیا ہے۔ یہ افراد رضاکارانہ طور پر پولیس کے ساتھ کام کررہے ہیں۔
منگل کو جاری کیے ایک رپورٹ میں کمیونٹی پولیس کے ڈائریکٹر کرنل ڈاکٹر حمود سعید آل افاری نے کہا ہے کہ ان رضاکاروں نے مختلف کورسز میں انلائن حصہ لیا۔
پہلے مرحلے میں 7 انلائن کلاسز ہوئے جس میں ان رضاکاروں کو ٹریننگ دی گئی۔ انہیں عربی اور انگریزی زبانوں میں ٹریننگ دی گئی۔ 1000 رضاکاروں کو ایک سیشن میں ٹرین کیا گیا۔ ان افراد کو کمیونٹی کی خدمات سے متعلق اگاہی فراہم کی گئی۔
مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والےب 52 ہزار 537 افراد نے اس پروگرام کیلئے درخواست دی ہے۔ پولیس کے مطابق ان افراد کو معاشرے کی خدمات سے متعلق مختلف اقدارا اور رویات بارے اگاہ کیا گیا ہے۔
کمیونٹی پولیس کو کونسی ذمہ داریاں دی جائیں گی؟
- کمیونٹی پولیس جس کا نعرہ ہے کہ ہم سب پولیس ہیں ، وہ ابوظبہی پولیس اور عوام کے درمیان موئثر رابطے کا باعث بنیں گے۔ یہ افراد سیکورٹی کے فرائض بھی انجام دیں گے۔اگر کسی حادثے میں لوگوں کو پہلی طبی امداد کی ضرورت ہو گی تو وہ دیں گے۔
- مختلف چھوٹی لڑائیوں میں یہ مصالحت کا کرددار ادا کریں گے۔ ٹریفک سنگلز کی خراب کے باعث ٹریفک کا نظام ہموار رکھ کر معاشرے کی خدمات سر انجام دیں گے۔ یہ لوگ معمر یا معذور افراد کے ساتھ خصوصی تعاون کریں گے۔
- عوام میں ساتھ ملکر کام کرنے کا جذبہ جگائیں گے۔ محلے اور پڑوسیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔ ان کے پاس اگر کوئی تجویز ہوگی تو وہ پولیس کو دیں گے جس سے معاشرے کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہو۔
کمیونٹی پولیس افیسر بننے کیلئے درکار اہلیت کیا ہے؟
- کسی بھی امیدوار میں عوامی خدمات کا جذبہ ہونا چاہیئے۔
- امیدوار اپنے ذاتی مقاصد اور فائدے کیلئے اس فورس میں شمولیت اختیار نہ کرنا چاہتے ہوں۔
- کم از کم عمر 18 سال کی درکار ہے۔
- اچھے کردار کا حامل شخص جو جسمانی طور پر بالکل تندرست ہو۔
- ان کے پاس ابوظبہی پولیس کی جانب سے اجازت نامہ موجود ہو۔
- وہ تمام معلومات اور راز کی رازداری کرنے کا اہل ہو ۔







