خلیج اردو آن لائن:
دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جمعرات کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ دبئی کی الشندغة ٹنل جمعے اور ہفتے کے روز ڈیرا اور بر دبئی کی سمت سے کچھ گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔
9 اکتوبر بروز جمعہ کو ٹنل رات 12 بج کر 30 منٹ سے جمعہ کے صبح 10 بج کر 30 منٹ تک بند رہے گی۔
جبکہ ہفتے کے روز ٹنل رات 10 بج کر 30 منٹ سے ہفتے کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔
اس بندش کے پیش نظر آر ٹی اے کی جانب سے ٹریولرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر کے لیے المکتوم اور الغرہود پل کا استعمال کریں۔
مزید برآں، حکام کی جانب سےمطلع کیا گیا ہے کہ ٹنل کے بند ہونے کی وجہ سے بسوں کی آمدو رفت کے درج ذٰیل روٹس متاثر ہونے کا امکان ہے:
X13, X02, 8, 95, C01, C03, C07, C09, C18, E306، X23
A delay is expected on the trips' schedule of #DubaiBus routes (X13, X02, 8, 95, C01, C03, C07, C09, C18, E306 and X23) amid the closure of Al Shindagha Tunnel, due to diverting the affected bus routes per the closure hours. Please depart early on your trips.
— RTA (@rta_dubai) October 8, 2020
Source: Khaleej Times






