متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس کی شاندار کارکردگی، خاتون کی 8 ماہ پہلے کھو جانے والی قیمتی گھڑی ڈھونڈ نکالی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس کی شاندار کارکردگی کےباعث اماراتی خاتون کو اس کی 8 ماہ پہلے گم ہوجانے والی گھڑی واپس مل گئی۔  خاتون کی گھڑی 8 مہینے پہلے شارجہ سے بیرون ملک جاتے ہوئے شارجہ ایئرپورٹ پر گم ہوگئی تھی۔

گھڑی کیسے ملی؟

خاتون کو اسکی قیمتی گھڑی شارجہ پولیس کی شاندار کارکردگی اور آخری دم تک کیس حل کرنے کی کوشش کی بدولت مل پائی ہے۔ پولیس نے گھڑی چوری کرنے والے شخص کو ملک میں واپس آںے پر گرفتار کیا اور پھر اس سے گھڑی برآمد کرکے خاتون تک پہنچائی۔

ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کے ڈئریکٹر لیفٹیننٹ کرنل مطر سلطان الکتیبی نے کیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال فروری میں پولیس کو ایک شخص کی جانب سے رپورٹ موصول ہوئی کہ اس کی بیوی کی قیمتی گھڑی ایئرپورٹ کے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر گم ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے اپنی تمام کاروائی مکمل کی تاہم ایئر پورٹ سے مسافروں کی ایک بڑی تعداد کے گزرنے کی وجہ سے اصل ملزم تک پہنچنا ایک مشکل کام تھا۔ لیکن پولیس نے سخت محنت کے ساتھ ایئرپورٹ آپریشن روم میں اپنی تلاش کا دائرہ کم کرتے گئے اور اس کے ساتھ فرانزک تحقیق کا سہارا لیا تاکہ جس وقت گھڑی گم ہوئی تھی اس وقت مسافروں کی نقل و حمل پر کی جانچ کی جا سکے۔

بلاآخر پولیس کی یہ محنت رنگ لائی اور سیکیورٹی کیمروں کی ویڈیوز کی جانچ کے دوران ایک ایشیائی باشندے کو سیکورٹی پوائنٹ پر گھڑی اٹھاتے اور پھر اپنے سامان میں چھپاتے دیکھ لیا گیا۔ مشتبہ شخص بھی اسی پرواز سے بیرون ملک گیا تھا جس سے متاثرہ خاتون گئی تھی۔

مشتبہ شخص کی شناخت ہوجانے کے بعد پولیس نے اس کا انتظار شروع کر دیا اور جب وہ 8 ماہ بعد ملک واپس آیا تو اسے ایک ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا۔گرفتار ہوجانے بعد اس شخص نے اقبال جرم کر لیا۔ جس کے بعد قانونی کاروائی کے لیے اسے پبلک پراسکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔

پبلک پراسیکیوشن کی تفتیش کے دوران اس شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے گھڑی چوری کی ہے اور وہ اس کے وقت ایک اور خلیجی ملک میں اس کی رہائش گاہ پر ہے۔ جس پر پولیس نے اسے اپنے گھر فون کرنے دیا۔ اس اپنی فیملی کو فون کر کے  گھڑٰی یو اے ای بھیجنے کا کہا۔

گھڑی کے یواے ای پہنچ جانے پر گھڑی کی خاتون مالک کو بلایا گیا اور گھڑی اس کے حوالے کر دی گئی۔ خاتون گھڑی واپس حاصل کر کے خوش تھی۔

خاتون نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے شارجہ پولیس کی مسلسل محنت پر پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

Source: Khleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button