
خلیج اردو
10 اکتوبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد جن کا ویزہ یکم مارچ سے پہلے ایکسپائر ہو چکا ہے ، اب حکومت کی جانب سے اعلان کیے گئے عرایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکومت نے ان افراد کیلئے مختصر عرصے کا ایمنسٹی اسکیم جاری کر دیا ہے جن کا ویزہ یکم مارچ سے پہلے کا ایکسپائر ہو چکا ہے۔ ایسے تمام افراد ملک چھوڑنے پر جرمانے سے بچ سکیں گے۔
ریاستی نیوز ایجنسی وام کے مطابق حکومت نے تین مہینے کیلئے ان افراد کو رعایت دی ہے جو ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم ہیں۔ ایسے افراد جن کا ویزہ یکم مارچ سے پہلے ایکسپائر ہو چکا ہے وہ 17 نومبر تک ملک سے باہر جانے پر جرمانوں سے مستثنی قرار دیئے گئے ہیں۔
وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت ایف اے آئی سی کے مطابق جن افراد کا ویزہ یکم مارچ سے پہلے کا ایکسپائر ہوا ہے ان کیلئے اٹھارہ مئی سے 18 اگست تک مہلت دی گئی تھی جس میں 18 اگست کو 17 نومبر تک کی توسیع کی گئی ہے۔
ایف آئی سی اے کے ڈی جی میجر جنرل سعید رکان آلراشدی کے مطابق یہ اقدام متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کی جانب سے انسانوں کی فلاح اور بہتری کیلئے اٹھایا گیا ہے۔
ایسے افراد جو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ان کے پاس ویلڈ پاسپورٹ اور ٹکٹ ہونا لازمی ہے۔ وہ افراد جو دبئی ایئرپورٹ سے جانا چاہتے ہوں ، وہ 48 گھنٹے پہلے ایمگریشن سنٹر تشریف لے جائے۔ ابوظبہی ، شارجہ اور راس الخیمہ ایئرپورٹ سے جانے والے افراد 6 گھنٹے پہلے ایئرپورٹ چلے جائیں۔
تاہم اس اسکیم سے وہ افراد فائدہ نہیں اٹھا سکتے جن کا ویزہ یکم مارچ کے بعد ختم ہوا ہے۔ اسکیم سے متعلق معلومات کیلئے ٹول فری نمبر (800453) جاری کیا گیا ہے۔
Source : Khaleej Times







