خاتون کے رہائش گاہ میں گھس کر جنسی چھیڑ چھاڑ کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی
خلیج اردو : دُبئی میں مقیم ایک پاکستانی نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک یورپی خاتون کو اس گھر میں گھس کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ اس شرمناک حرکت پر پاکستانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ البرشا کے ایک فلیٹ میں پیش آیا۔ یورپی ملک لیٹویا سے تعلق رکھنے والی لڑکی نے بتایا کہ وقوعہ کے روز وہ اپنے فلیٹ میں اکیلی تھی۔
وہ نہانے کے لیے واش رُوم گئی اور جب واپس اپنے بیڈ رُوم میں آئی تو یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ پاکستانی ملزم وہاں موجود تھا، وہ اسے اچانک اپنے سامنے دیکھ کر حیران رہ گئی اور سمجھ گئی کہ یہ شخص جنسی زیادتی کے ارادے سے اُس کے پاس آیا ہے۔ اس نے فوری طور پر اپنی رہائشی بلڈنگ میں مقیم ایک دوست کو ٹیکسٹ میسج کر کے مدد کے لیے آنے کو کہا۔
اسی دوران 33 سالہ پاکستانی شخص نے اسے دبوچ لیا اور اسے چُومنے کی کوشش کی اور ساتھ ساتھ اسے اس کے ساتھ نازیبا حرکات بھی کرتا رہا۔
22 سالہ لڑکی کی جانب سے مزاحمت پر ملزم طیش میں آ گیا اور اسے بیڈ پر گرا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم خوش قسمتی سے خاتون کا 27 سالہ ساؤتھ افریقن دوست وہاں پہنچ گیا اور پاکستانی کو اپارٹمنٹ سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے کی اطلاع بلڈنگ سپروائزر کو دی گئی۔ پانچ روز بعد ملزم کے خلاف البرشا پولیس اسٹیشن میں جنسی حملے اور زبردستی گھر میں گھسنے کے الزامات کے تحت رپورٹ درج کرا دی۔
خاتون کے دوست نے عدالت کو بتایا کہ جب وہ اپنی دوست کے مسیج کے بعد اس کے بیڈ روم میں داخل ہوا تو ملزم نیم برہنہ حالت میں تھا اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔تاہم عدالت نے پاکستانی ملزم کو اس مقدمے سے بری کر دیا ہے۔ یورپی خاتون کو فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے پندرہ روز کی مہلت دی گئی ہے۔
[ad id=”17248″]







