متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں منشیات پھیلانے کے جرم میں عمر قید کی سزا پانے والوں کی سزا معطل کر دی گئی

خلیج اردو
11 اکتوبر 2020
ابوظبہی: متحدہ عرب امارات میں منشیات کا کلچر عام کرنے کی کوشش کرنے والے پانچ افراد کو عالی عدالت نے ماتحت عدالت کی پر عمل درآمد سے روکتے ہوئے کیس کی ازسرنو سماعت کی ہدایت کر دی۔

ان منشیات فرشوں پر منشیات استعمال کرنے اور متحدہ عرب امارات کو اس کی فروخت سے آلودہ کرنے پر عمر قید کی سزا ماتحت عدالت نے سنائی تھی جسے وفاقی سپریم کورٹ نے معطل کیا۔ سابقہ عدالتی فیصلے کے مطابق 5 تارکین وطن ایشیائی باشندوں کا گینگ شمالی اماراتی میں منشیات کی سمگلنگ کرتے وقت پکڑا گیا تھا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ انہوں نے امارات میں منشیات کلچر متعارف کرانے اور اس کی ترویج کی کوشش کی۔ ان افراد نے تحقیقات کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف بھی کیا۔

استغاثہ نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ منظم طریقے سے پانچوں افراد کاکاروبار منشیات سے منسلک ہوکر اسے امارات میں عام کرنے کے مہم پر تھے جبکہ ان میں سے چار افراد منشیات استعمال بھی کرتے تھے جو ان کے خون اور پیشاب کے نمونے سے تصدیق ہو گئے۔

پہلی عدالت اور اپلنٹ کورٹ نے انہیں عمر قید اور 10 ہزار درہم فی کس جرمانہ کی سزا ان چار افراد کو سنائی تھی جو اسے خود استعمال بھی کرتے تھے۔

ان افراد نے دونوں عدالتوں کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جس پر عدالت نے عمل درآمد روک دی۔

عدالت میں ان افراد میں سے ایک کے وکیل نے الزام عائد کیا کہ سابقہ عدالتوں میں انصاف نہیں ہوا اور قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔ وکیل صفائی علی آل عبادی نے موقف اختیار کیا کہ ان افراد کا ایک ہی وکیل تھا جبکہ تمام افراد کے مقاصد اور اعراض الگ الگ ہیں۔ تیسرے اور چوتھے ملزم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے جس پر عدالت نے ان کی اپیل منظور کرتے ہوئے سابقہ سزائیں معطل کی اور ازسرنو کیسز سننے کی ہدایت کی۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button