
خلیج اردو -شامی مہاجرین میں شامل پانچ سالہ بچی "سما” جوکہ لبنان میں اپنے گھرانے کے ساتھ مقیم ہے کو جنرل ویمنز یونین کی چیئرویمن ، زچہ وبچہ کی سپریم کونسل کی صدر اور خاندانی ترقی فاؤنڈیشن کی چیئرمین عزت مآب شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی طرف سے کئے جانے والے اقدام کی بدولت مصنوعی آنکھ مل گئی – سما جوکہ اپنے گھر میں کھیلتی رہتی تھی لیکن اس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ بیروت دھماکے کا شکار ہوکر اپنی آنکھ کھودے گی ۔ دھماکے سے اس کے گھر کے شیشے ٹوٹے اور اس کا ایک ٹکڑا اس کی بائیں آنکھ کو ناکارہ کرگیا ۔
یہ بچی ان لوگوں میں شامل ہوئی جنہیں شیخہ فاطمہ کے امدادی اقدام کے نتیجے میں علاج معالجہ اور بحالی میسر آئی اور اس بچی کو مصنوعی آنکھ لگادی گئی جس کے بعد وہ اب معمول کی زندگی گزار رہی ہے – سما کے اہلخانہ نے اس امداد کے اقدام پر متحدہ عرب امارات اور شیخہ فاطمہ کی سخاوت پر گہرے تشکر کا اظہار کیا ہے






