پاکستانی خبریںعالمی خبریں

ناسا کا انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن کراچی کے آسمان پر دیکھا جاسکتا ہے

۔

خلیج اردو: امریکی خلائی ادارے ناسا کا انٹرنیشنل خلائی اسٹیشن 21 اکتوبر تک کراچی کے آسمان پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر محمد شاہد قریشی کے مطابق انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن بہت روشن ہوتا ہے اور 30 روشن ترین ستاروں سے زیادہ چمکدار دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کبھی کبھار انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کی چمک تمام سیاروں سے بھی زیادہ دکھائی دیتی ہے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر محمد شاہد قریشی کا کہنا ہے کہ ان دنوں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کراچی کے آسمان پر مخصوص اوقات میں برہنہ آنکھ سے با آسانی دیکھا جاسکتا ہے۔

انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن زمین کے مدار میں ایک بڑا اسپیس کرافٹ ہے، یہ اسٹرونوٹس اور کوسموناٹس کی رہائش کے لیے استعمال کی جاتی ہے جب کہ اسپیس اسٹیشن میں ایک منفرد سائنس لیبارٹری بھی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button