
خلیج اردو
سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے والے اتحاد نے اتوار کو دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے مغربی بحیرہ احمر کے ساحلی علاقے کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کردیا۔
اتحادی فوج کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے مغربی علاقے کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کردیا۔
سعودی عرب کا مغربی خطہ اہم توانائی تنصیبات کا مرکز ہے، جہاں خام تیل کی برآمدات کے لیے اہم ینبع ٹرمینل موجود ہے، جبکہ ملک کے جنوب مغربی حصے میں یمن کی سرحد کے قریب جازان ریفائنری بھی واقع ہے۔







