
خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں پیر 23 نومبر کو بعض علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ملک کے مغربی حصوں میں شدید دھند کے باعث محکمہ موسمیات نے ریڈ اور یلو الرٹ جاری کردیا ہے۔ حکام نے شہریوں اور ڈرائیورز کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دھند کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔ یہ الرٹ صبح 9 بجے تک نافذ رہا۔
متحدہ عرب امارات کے قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق پیر کو موسم عمومی طور پر صاف سے جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض اوقات بادل چھائے رہیں گے۔ ملک کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ملک بھر میں موسم گرم رہے گا اور دبئی اور ابوظبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ رات کے وقت اور منگل کی صبح مغربی علاقوں میں نمی بڑھ سکتی ہے، جس کے باعث دھند یا کہرا بننے کا امکان ہے۔
راس الخیمہ میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری جبکہ کم سے کم 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ہواؤں کی رفتار 10 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے، جو بعض اوقات بڑھ کر 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں سمندر کی کیفیت ہلکی رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔







