
شارجہ ائیرپورٹ پر مشرقی توسیعی منصوبے کا افتتاح ہوگیا، 40 ملین درہم کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ منصوبہ ہوائی اڈے کی توسیع میں ایک اور اضافہ ہے
شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی، SAA نے مشرقی توسیعی منصوبے کا افتتاح کیا جو 4000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ 40 ملین درہم کی لاگت سے تعمیر کیا گیا یہ منصوبہ ہوائی اڈے کی توسیع میں ایک اور اضافہ ہے جس سے اس کی علاقائی اور عالمی مسابقت میں اضافہ ہوگاہے۔ یہ منصوبہ ہوائی اڈے پر مسافروں کی گنجائش 2025 تک 20 ملین تک بڑھانے کے جامع توسیعی منصوبے کا ایک مرحلہ ہے۔
توسیعی منصوبے کا افتتاح محکمہ شہری ہوا بازی کے چیئرمین شیخ خالد بن اسام القاسمی اور شارجہ کامرس اینڈ ٹورزم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین خالد جاسم المظفہ کے دورے کے دوران کیا گیا۔ شارجہ ائیرپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین علی سلیم المظفہ نے انکا استقبال کیا۔ شارجہ ایئرپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین علی سلیم المظفہ نے کہا کہ ہم ایک واضح وژن اور سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی مسلسل حمایت اور ولی عہد اور شارجہ کے نائب حکمران شیخ سلطان بن محمد بن سلطان القاسمی کی نگرانی میں ہوا بازی کے شعبے میں کارکردگی کو بہتر سے بہتر بانے کی مہم جاری رکھیں گے۔
یہ منصوبہ 4,000 مربع میٹر پر پھیلا ہواہے اور اس پر 40 ملین درہم کی لاگت آئی ہے۔ یہ ایک مربوط عمارت ہے جس میں چار نئے گیٹ شامل ہیں جس سے مسافروں کی نقل و حرکت آسان ہوگی ۔ اس نئی عمارت کی دو منزلیں ہیں جو جدید ترین ٹریول ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں۔ اس میں کھانے پینے کی دکانیں شامل ہیں جو 24 گھنٹے کھلی رہتی ہیں اور مسافروں کو سامان کی وسیع رینج پیش کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ڈیوٹی فری دکان بھی ہے۔ دیگر سہولیات میں نو انتظار گاہیں، اسکیننگ کے سازوسامان اور کمرے اور کم نقل و حرکت والے لوگوں کے لئے کمرے اور سہولیات شامل ہیں۔ یہ منصوبہ ایک بین الاقوامی کمپنی نے مکمل کیا جو ہوائی اڈے اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں مہارت رکھتی ہے۔
حال ہی میں خدمات کی سطح کو بہتر بنانے کے لئے فرسٹ اور بزنس کلاس لاؤنج جسے اب "دی لاؤنج” کہا جاتا ہے کی جامع تزئین و آرائش مکمل کی گئی ہے۔ نئے ہال میں 170 سے زیادہ افراد کی گنجائش ہے اور اس میں کھانے اور مشروبات کی بین الاقوامی مصنوعات اور 24 گھنٹے مسافر خدمات کی فراہمی کے علاوہ آرام کے لئے پرسکون مقامات اور بچوں کے لئے ایک انٹرایکٹو پلے ایریا بھی شامل ہیں
Source : WAM






