
خلیج اردو
13 اکتوبر 2020
تامل ناڈو: چوری بے شک انتہائی مکرو فعل ہے اس کی کسی بھی صورت حوصلہ افزائی نہیں کی جا سکتی تاہم چوروں کے منفرد طریقہ وردات کبھی کبھار توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔ ایسے میں بھارتی ریاست تامل ناڈو میں چوری کے بعد ایک چور کے حوالے سے سوشمل میڈیا پر تبصرے جاری ہیں۔
ایک چور جس نے 65 ہزار روپے کا سامان اور 5 ہزار نقد کی چوری کی ہے اسے چوری کے بعد اپنے کیے ایک اقدام پر سراہا بھی جارہا ہے۔
چنائی میں مادورائی روڈ پر واقعہ سپرسٹور سے ایک شخص نے چوری کی اور اس کے بعد ایک نوٹ چسپاں کرکے اپنے اقدام پر معافی بھی مانگی۔ اپنے نوٹ میں چور نے لکھا ہے کہ شدت بھوک اور مجبوری کی وجہ سے چوری کی وہ کوئی پیشہ ور چور نہیں۔ انہون نے جاتے جاتے سی سی ٹی وی بھی چوری کر لی ہے۔
پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ جس میں 457 اور 380 کی دفعات شامل ہیں۔
قبل ازیں ریاست کیرالہ میں ایک چور نے کئی دکانیں لوٹنے کے بعد ایک سابق فوجی کے گھر میں جب قدم رکھا تو وہ پسیج گیا اس نے فوجی کے بار سے شراب کا گلاش پی کر وہاں سے چوری نہیں کی اور معذرت کا نوٹ بھی چھوڑا۔
Source : Gulf News






