متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مسافروں کیلئے بڑی آسانی ، ایئر لائنز نے مختلف شرائط ختم کردیں

خلیج اردو
13 اکتوبر 2020
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سفر کے دوران مختلف قواعد و ضوابط بنائے گئے تھے۔ ان ضوابط کے تسلی بخش نتائج مل رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مختلف ایئرلائنز نے کورونا وائرس کے سلسلے میں عائد کی گئی شرائط میں نرمی کردی۔ سفری سہولیات کیلئے ایئرلائنز نے اب کورونا سے متعلق لازمی پی سی آر ٹیسٹ کو بروقت اور مناسب قیمت میں کرانا شروع کر دیا ہے۔

امارات ایئرلائنز سے ٹریول کرنے والے مسافروں کو امریکن اسپتال ، دبئی میڈیا سٹی کلنک ، آل برشا کلنک میں 150 درہم میں ٹیسٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ ٹیسٹ کا نتیجہ 48 گھنٹوں میں دیا جائے گا۔ ان اسپتال کے ساتھ امریٹس کی شراکت داری ہے۔ مسافروں کو گھروں میں یا دفاتر میں 250 درہم میں ٹیسٹ کرکے دیا جاتا ہے۔

فلائی دبئی بھی کم قیمت میں ٹیسٹ کی سہولت دیتے ہیں۔ ان کے پارٹنر آستر ڈی ایم ہیلتھ ہیئر کی جانب سے 180 درہم میں پی سی آر ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔ ٹیسٹ کا نتیجہ 24 سے 48 گھنٹے میں دیا جاتا ہے۔ فلائی دبئی کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے فری انشورنس بھی دی جاتی ہے۔اگر کوئی مسافر اس دوران کورونا کا شکار ہو جاتا ہے تو اس کے تمام اخراجات ایئرلائن ادا کرے گی۔

ابوظبہی میں یکم اکتوبر سے 31 دسمبر تک ٹکٹ کی فیس میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ کی فیس بھی شامل کر دی گئی ہے تاکہ مسافروں کیلئے آسانی ہو۔ اگر مسافر بزنس کلاس یا فرسٹ کلاس میں سفر کرنے والوں کیلیئے سہولت ہے کہ وہ گھر میں یا کسی بھی لائف ڈی ایکس سے تصدیق شدہ مرکز میں جاکر اپنا نمونہ دے سکتے ہیں۔ اتحاد ایئرلائن کے ساتھ فری انشورنس کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔

شارجہ جانے والے یا شارجہ سے کہیں جانے والے مسافروں کیلئے سہولت دی گئی ہے کہ وہ کہیں سے یا کسی جگہ کیلئے بھی سفر کر سکتے ہیں۔ تاہم تمام مسافروں کیلئے کورونا ضوابط کی پاسداری لازمی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button