متحدہ عرب امارات

ایئر عربیہ نے ابوظہبی اور العین کے رہائشیوں کے یو اے ای میں داخلے کے لیے آئی سی اے کا گرین سگنل حاصل کرنا لازم قرار دے دیا

خلیج اردو آن لائن:منگل کے روز متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن ایئر عربیہ کی جانب سے بیرون ملک سے یو اے ای آںے والے ابوظہبی اور العین  کے راہائشیوں کے لیے سفری شرائط میں تبدیلی کر دی ہے۔ اب صرف العین اور ابوظہبی کے رہائشیوں کو یو اے ای کا سفر کرنے سے پہلے آئی سی اے کا گرین سگنل حاصل کرنا لازم ہوگا۔

نئی شرائط کے مطابق العین اور ابوظہبی کے رہائشی ویزوں کے حامل افراد کو متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لیے آئی سی اے کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا اور وہاں پر اپنا اسٹیٹس چیک کرنا ہوگا۔ اور اگر آئی سی کی جانب سے اسٹیٹس پر گرین سگنل ملتا ہے تو ہی انہیں ایئر عربیہ کے ساتھ سفر کی اجازت ملے گی۔

ایئر عربیہ کی جانب سے اپنے ایک تازہ ترین بلاگ میں کہا گیا ہے کہ یہ شرائط صرف العین اور ابوظہبی کے رہائشیوں کے لیے ہیں، تاہم، "دیگر امارات کے رہائشی ویزوں کے حامل افراد کو سفر سے پہلے یہ اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے”۔

مزید برآں، ایئر لائن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ شرائط ابوظہی اور العین کے ان رہائشیوں پر عائد ہوں گی جو شارجہ اور راس الخیمہ کا سفر کر رہے ہیں۔

ابوظہبی آنے والے ایئر عربیہ کے مسافروں کے لیے ہدایات:

ایئر عربیہ کی ویب سائٹ کے مطابق ایئر عربیہ کے ابوظہبی آنے والے مسافروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یواے ای کا سفر کرنے سے پہلے آئی سی اے کی ویب سائٹ پر جا کر یو اے ای میں اپنے داخلے کے حوالے سے اسٹیٹس چیک کریں۔

اس حوالے سے ایئر لائن کی جانب سے اپنے ٹریول پارٹنرز کو درج ذیل میسج بھیجا گیا تھا:

ایئر عربیہ کی جانب سے اپنے ٹریول پارٹنرز کو کہا گیا تھا کہ ” برائے مہربانی نوٹ فرما لیں کہ ابو ظہبی اور العین کے رہائشی ویزوں کے حامل افراد کو (آئی سی اے کی ویب سے یو اے ای میں انٹری کے حوالے سے) اپنے ویزوں کو اسٹٰیٹس چیک کرنا ہوگا۔ اور وہ اسٹیٹس ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے "گرین” ہونا چاہیے”۔

نجی خبر رساں ادارے گلف نیوز سے بات کرتے ہوئے ایک ٹریول ایجنٹ نے شرائط میں اس تبدیلی کی تصدیق کی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button