خلیج اردو آن لائن:
پاکستانی سینئر سفارت کار نے نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کو بتایا ہےکہ تقریبا 200 کے قریب وزٹ ویزوں کے حامل پاکستانی افراد دبئی ایئر پورٹ پھنس گئے ہیں اور قونصل خانہ مسئلے کے حل کی کوشش کر رہا ہے۔
دبئی میں پاکستانی قونصل خانے کے ڈپٹی قونصل جنرل گیان چند نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ” ہمیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستان وزٹ ویزوں پر دبئی آںے والے 200 کے قریب پاکستانی دبئی ایئر پورٹ پھنس گئے ہیں۔ تاہم پاکستانی قوںصل خانے کے اہلکار اس وقت ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور معاملے کو نمٹانے کی کوشش کر رہے ہیں”َ۔
انہوں نےمزید بتایا کہ یہ مسافر لاہور سے دبئی آئے تھے اور ان کے پاس دبئی کے وزٹ ویز تھے۔ انکا کہنا تھا کہ ” اس حوالے سے ہم تفصیلی بیان جلد جاری کریں گئے اور مسافروں کے تازہ ترین اسٹیٹس کے بارے میں آگاہ کریں گے”۔
پاکستان انٹرنشنل ایئر لائن کے یو اے ای میں علاقائی مینجر شاہد مغل کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا اسٹیشن مینجر اور قونصل خانے کے اہلکار اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انکا کا مزید کہنا تھا کہ ایئر پورٹ پر پھنس جانے والے زیادہ تر مسافر مزدور طبقہ ہیں۔
Source: Khaleej Times






