خلیج اردو آن لائن:
مشہور موبائل ساز کمپنی ایپل نے جمعے کے روز آئی فون موبائل کے نئے فلیگ شپ ماڈل کی مکمل سیریز کے پری آرڈر شروع کردیے ہیں۔ خیال رہے کہ پری آرڈرز کے مطلب موبائل کے باقاعدہ طور پر مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی اس کو خریدنے کے لیے آرڈر دے دیاے جائے۔
ایپل نے جمعرات کے روز آئی فون موبائل کے نئے ماڈل آئی 12 کی مکمل سیریز لانچ کی ہے، اور آج یعنی جمعےکے روز متحدہ عرب امارات میں اس فون کو خریدنے کے خواہمشند افراد سے پری آرڈرز لینے شروع کر دیے ہیں۔
آئی فون 12 میں درج ذیل سیریز متعارف کراوئی گئی ہے:
آئی فون 12
آئی فون 12 پرو
آئی فون 12 پرو میکس
درج بالا ماڈلز کی کی خاصیت کیا ہے اور انکی متحدہ عرب امارات میں قیمت کتنی ہے؟
128 جی بی آئی فون 12 پرو کی قیمت 4 ہزار 199 درہم ہے،
256 جی بی آئی فون 12 پرو کی قیمت 4 ہزار 619 درہم،
جبکہ 512 جی بی والے آئی فون 12 پرو کی قیمت 5 ہزار 469 درہم ہے۔
آئی فون 12 کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
64 جی بی کے آئی فون 12 کی قیمت 3 ہزار 399 درہم،
128 جی بی کے آئی فون 12 کی قیمت 3 ہزار 609 درہم،
اور 256 جی بی والے آئی فون 12 کی قیمت 4 ہزار 29 درہم ہے۔
مزید برآں، یو اے ای کی متعدد ٹیلی کام کمپنیاں آئی فون 24 مہینوں کی اقساط پر بھی فراہم کر رہی ہیں۔
جیسا کہ اتیصلات 6 اشاریہ 1 انچ سکرین، دو کیمروں اور 64جی بی والا آئی فون 12 169 درہم ماہانہ کی قسط پر دے رہا ہے۔ سیلز ٹیکس شامل ہونے سے یہ قسط 179 درہم تک پہنچ جاتی ہے۔ جبکہ 128 جی بی اور 256 جی بی والے ماڈلز کی ماہانہ قسط 200 درہم کے قریب بنتی ہے۔
اس کے علاوہ ڈی یو بھی ماہانہ اقساط پر موبائل فراہم کر رہی ہے۔ اور شاراف ڈی جی، ای میکس، جمبو الیکٹرونکس، اور جیکیز الیکٹرونکس بھی پری آرڈرز لے رہے ہیں۔
تاہم، آئی 12 پرو میکس اور مینی کے پری آرڈرز 6 نومبر سے شروع ہوں گے۔







