متحدہ عرب امارات

خبردار خوشیار : سرکاری ملازم کے ساتھ بدترمیزی نہ کیجئے ، متحدہ عرب امارات میں وارننگ جاری

خلیج اردو
17 اکتوبر 2020
ابوظبہی: وفاقی استعاثہ عام نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ سرکاری ملازم کے ساتھ بدتمیزی قانون کے مطابق سنگین جرم ہے خلاف ورزی پر قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ایک اگاہی مہم کے سلسلے میں جاری کی گئی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی پینل کوڈ کے آرٹیکل 248 کے مطابق جو شخص کسی سرکاری ملازم کے خلاف طاقت کا استعمال کرے یا نامنساب زبان کا استعمال کریں یا غیر شائستہ رویے سے پیش آئے یا دوران ڈیوٹی اس کے کام میں خلل ڈالے تو اس شخص کو ایک سال جیل کی سزا ہوگی۔

اگر کسی شخص نے سرکاری ملازم کی تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور وہ کامیاب نہ بھی ہو تو اسے بھی جیل کی سلاخوں کے پھیچئ پہنچایا جائے گا۔

ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ استعاثہ عامہ عوام میں اگاہی کیلئے یہ مہم چلا رہی ہے۔ جس کا مقصد عوام میں قانون کے احترام کا کلچر پروان چڑھانا ہے۔

Sources : Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button